Friday, May 10, 2024

وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ، 21 نکاتی ایجنڈے پر غور

وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ، 21 نکاتی ایجنڈے پر غور
February 7, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بریفنگ دی گئی جس کے بعد کھانے پینے کی اشیا کے نرخوں کے متعلق ایپلی کیشن لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں قیمتوں کا باریک بینی سے جائزہ لینے کیلئے پرویز خٹک کی نگرانی میں کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ رضا ربانی اور مشاہد اللہ سمیت منسٹر انکلیو میں غیر قانونی مقیم لوگوں سے قبضہ چھڑایا جائے گا۔ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چودھری نے ایک بار  پھر شہباز شریف سے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا اور کہا اس فورم کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ نیب کے حوالے سے فواد چودھری نے کہا کہ اختیارات  میں کمی نہیں کر رہے بلکہ مزید آزادی دینے  کے لئے تیار ہیں۔ ماضی میں ہوا مگر پی ٹی آئی کے دور حکومت میں این آر او نہیں  ہو گا ۔ فواد چودھری نے گیس کے معاملے میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔