Friday, April 19, 2024

وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا
November 28, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی اوراتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج شام کو ہوگا۔ تحریک انصاف، ق لیگ، جی ڈی اے، ایم کیو ایم اور بی اے پی کے ارکان پارلیمنٹ شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا، آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔