Wednesday, April 24, 2024

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس،وزیر خزانہ نے بریفنگ دی

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس،وزیر خزانہ نے  بریفنگ دی
October 4, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز )وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے ۔وفاقی کابینہ نے گوادر آئل ریفائنری سمیت سعودی عرب سے معاہدوں کی منظوری دی گئی ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم نے مختصر ترین وقت میں معیشت کی بہتری کے اقدامات پر وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم  کی کارگردگی کو سراہا  ، اجلاس میں آئی ایم ایف کے جائزہ وفد کے ساتھ ملاقاتوں کے حوالے سے کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا جبکہ سعودی وفد کے دورہ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم ہاؤس نیشنل یونیورسٹی آف سینٹرل ایکسی لینس میں تبدیل ، جب کہ اسحاق ڈار کو حاصل تعیناتیوں کے اختیارات غیرقانونی قرار دیئے گئے ۔ چار بینکوں اور چار ریگولیٹری اداروں کے سربراہان فارغ ہوگئے۔ اسحاق ڈار دور کے مختلف بینکوں کے   غیر قانونی تعینات کئے گئے صدور  عہدوں سے فارغ کر دیئے گئے ، فارغ ہونے والوں میں صدر نیشنل بینک سعید احمد ، صدر زرعی ترقیاتی بینک، صدر فرسٹ ویمن بینک طاہرہ رضا بھی شامل ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کابینہ فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کیا۔ فواد چودھری کا کہنا تھا پی ٹی آئی حکومت کی 100 روزہ پلان کی کارکردگی جانچنے کے لیے ویب سائٹ بنائی گئی ہے  ۔ فواد چودھری کا کہنا تھا وزیر اعظم ہاؤس کی اضافی گاڑیوں کی نیلامی سے 18کروڑ اوربھینسوں کی نیلامی سے23لاکھ روپےآمدن ہوئی ، پیپلز پارٹی حکومت نے ایک لاکھ 63 ہزار ملازمین کو ریگولرائز کیا جس سے ریڈیو پاکستان میں پنشن کا بجٹ ایک ارب سے زیادہ ہو گیا ۔ سابق حکومتوں نےاپنے رشتہ داروں کو اداروں میں تعینات کیا۔ وزیر پٹرولیم چودھری غلام سرور کا کہنا تھا تیل ادھار لینے پر سعودی وفد سے کوئی بات نہیں ہوئی ، نیو اسلام آباد ائیرپورٹ اور نیلم جہلم پراجیکٹ کا فرانزک آڈٹ کرائیں گے  ۔