Friday, April 26, 2024

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، 31 نکاتی ایجنڈے پر غور

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، 31 نکاتی ایجنڈے پر غور
December 20, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کابینہ اجلاس میں 26 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ دوران اجلاس وزیراعظم نے 2 ارکان پارلیمان پر سفری پابندیوں کا نوٹس لیا۔ وفاقی کابینہ نے محسن داوڑ اور علی وزیر کے نام ای سی ایل سے فوری طور پر نکالنے کی ہدایت کر دی۔ وزارت داخلہ کو ہدایت جاری کر دی گئی۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر نے اخراجات میں کمی سے متعلق بریفنگ دی۔ فاٹا ریفارمز پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کابینہ اجلاس میں کیے گئے اہم فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔