Sunday, September 8, 2024

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا !!! بھارت سے جاری کشیدگی اوربھارتی رویے پرغورکیاجائےگا

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا !!! بھارت سے جاری کشیدگی اوربھارتی رویے پرغورکیاجائےگا
August 24, 2015
اسلام آباد (92نیوز) ملکی امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اس اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھارت سے جاری کشیدگی اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے حالیہ دورہ بھارت منسوخ ہونے اور بھارت کے رویے پر غور کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ملک میں امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر بریفنگ دیں گے۔