Wednesday, May 8, 2024

وزیراعظم کی زیرصدارت نیلم جہلم منصوبے کے باعث مظفرآبادمیں پانی کے بحران ‏پر مشاورت

وزیراعظم کی زیرصدارت نیلم جہلم منصوبے کے باعث مظفرآبادمیں پانی کے بحران ‏پر مشاورت
June 20, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں  نیلم جہلم منصوبے کے باعث مظفر آباد میں پانی کے بحران سے متعلق مشاورت کی گئی ۔ وزیر اعظم نے صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہنگامی پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس وزیر اعظم آزاد کشمیر ،چیف سیکرٹری شریک ہوئے،  آبی وسائل کے وزیر فیصل واوڈا، چیئرمین واپڈا، سیکرٹری صحت اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیلم جہلم پروجیکٹ کےباعث مظفر آباد میں پانی کی سطح نیچے چلی گئی ہے، جس کی وجہ سےعلاقے بھر کو شدید مشکلات کا سامنا  ہے۔ وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہنگامی پلان تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ۔ اجلاس میں آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ سے متعلق بھی مشاورت کی گئی، آزاد کشمیر میں احساس پروگرام کے آغاز سے متعلق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور تخفیفِ غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بھی بریفنگ دی۔