Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم کی زیرصدارت خارجہ پالیسی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ،ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کا جائزہ

وزیراعظم کی زیرصدارت خارجہ پالیسی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ،ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کا جائزہ
January 3, 2017

 اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم کی زیرصدارت خارجہ پالیسی سے متعلق اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات کا جائزہ لیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق  خارجہ پالیسی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس وزیراعظم کی زیرصدارت  ہوا جس میں ہمسائیہ ممالک اور اسٹریٹجک پارٹنرز کے ساتھ پاکستان کے کثیر الجھتی تعلقات کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں داخلی ، خارجی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے درپیش چیلنجوں  کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ‏پاکستان خطے کے تمام ملکوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے،‏ہم خطے کے ممالک کے ساتھ مضبوط اور مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں ۔ نوازشریف نے کہا سی پیک خطےمیں رابطوں اورمشترکہ خوشحالی کامنصوبہ ہے, ‏‏یہ تب ہی ممکن ہےجب ہم امن ،ترقی اورخوشحالی کو اپنی ترجیح بنائیں گے، ‏خطے کے تمام ممالک کواس مقصدکےحصول کیلیے ملکر کاوشیں کرناہونگی، وزیراعظم نے مزید کہا ‏دہشتگردی کیخلاف مسلح افواج نے بے مثال قربانیاں دیں جسے پوری دنیا نے سراہا، شرکاء اجلاس کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مالی اور جانی قربانیاں دی ہیں ۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، چوہدری نثار،مشیرخارجہ سرتاج عزیز ، قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،ڈی جی آئی ایس آئی اور معاون خصوصی طارق فاطمی نےبھی شرکت کی ۔