Friday, April 26, 2024

وزیر اعظم کی معاشی ٹیم کو چیئرمین ایف بی آر کیلئے موزوں شخص لانے کی ہدایت

وزیر اعظم کی معاشی ٹیم کو چیئرمین ایف بی آر کیلئے موزوں شخص لانے کی ہدایت
February 10, 2020


اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم نے معاشی ٹیم کو چیئرمین ایف بی آر کیلئے موزوں شخص لانے کی ہدایت کردی۔ مشیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بنک تبدیل نہیں ہوں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں کہا چیئرمین ایف بی آر شدید بیمار ہیں، بطور چیئرمین ایف بی آر نیا بندہ لائیں گے۔ مبشر زیدی ان کی درخواست پر صرف چھ ماہ کیلئے آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ گندم اور آٹا بحران کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کے عزم کا اظہار کردیا، وزیراعظم نے پارٹی کو منظم اور متحد رکھنے کی ضرورت پر زور بھی دیا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ حفیظ شیخ اور رضا باقر کے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، جہانگیر ترین کا حالیہ آٹا بحران میں کوئی کردار نہیں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کے ترجمانوں کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ اجلاس شام پانچ بجے ہونا تھا، حکومتی ترجمانوں کو آگاہ کردیا گیا، اجلاس ملتوی کرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔