Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم کی زیرصدارت اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس،معاشی و اقتصادی صورتحال پرغور

وزیراعظم کی زیرصدارت اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس،معاشی و اقتصادی صورتحال پرغور
November 25, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی معاشی و اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  ٹیکس ریفارمز،ایس ایم ایز،روزگار کے مواقع اور سوشل پروٹیکشن ترجیحات زیر غور آئیں۔  اجلاس میں ہاؤسنگ، زراعت، ایس ایم ایز میں مراعات کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں  کونسل ممبران کی جانب سے مختلف شعبوں میں فروغ کی تجاویز کو حتمی شکل دی گئی، درآمد و برآمد کنندگان کو سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات بھی زیر غور آئے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ  وزیر اعظم نے ملک کی معیشت میں بہتری کے لیے مڈٹرم فریم ورک کی منظوری دے دی، وزیر اعظم نے محروم طبقہ کے لیے سوشل پروٹیکشن فریم ورک کی بھی منظوری دے دی ۔  سوشل پروٹیکشن فریم ورک میں غربت،صحت ،تعلیم سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کے اقدامات شامل ہیں۔ اعلامیہ    میں کہا گیا ہےکہ  ان  پالیسیوں کی حتمی شکل حکومت کے 100 روزہ پلان کی بنیاد ہے۔