Tuesday, April 16, 2024

وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ،دورہ امریکہ کے حوالے سے مشاورت

وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ،دورہ امریکہ کے حوالے سے مشاورت
September 9, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں دورہ امریکہ کے حوالے سے مشاورت کی گئی  وزیراعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کےلئے 16ستمبرکوامریکہ جارہے ہیں۔  وزیراعظم جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پربھرپور آوازاٹھائیں گے ۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم کی صدارت میں دورہ امریکہ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے بھی شرکت کی۔ وزارت خارجہ کے حکام نے وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے متعلق بریفنگ دی وزیراعظم کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے بارے میں امورپر بھی مشاورت کی گئی وزیراعظم نوازشریف جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کےلئے 16ستمبر کو امریکہ جائیں گے۔ اپنے خطاب میں وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا معاملہ پرزور طریقے سے اٹھائیں گے خطے میں قیام امن کےلئے پاکستان کی کوششوں دہشتگردی کےخلاف جنگ میں کردار اور پاکستان میں بیرونی سازشوں کے حوالے سے بھی آگاہ کرینگے۔ وزیراعظم کی امریکی صدر باراک اوبامہ سمیت دیگر ممالک کے سربراہوں سے ملاقات بھی ہوگی تاہم بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کا شیڈول طے نہیں۔