Sunday, September 8, 2024

وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ اختیاراتی پروموشن بورڈ اجلاس، اٹھارہ افسران کی گریڈ اکیس سے بائیس میں ترقی

وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ اختیاراتی پروموشن بورڈ اجلاس، اٹھارہ افسران کی گریڈ اکیس سے بائیس میں ترقی
January 12, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ اختیاراتی پروموشن بورڈ اجلاس میں سیکرٹریٹ انفارمیشن فارن کسٹم ٹریڈ اینڈ کامرس آڈٹ اینڈ اکائونٹس ڈسٹرکٹ منیجمنٹ گروپس کے 18 افسران کو گریڈ اکیس سے  گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والے افسران میں ریڈیو پاکستان کے ڈائیریکٹر جنرل عمران گردیزی  کسٹم گروپ کے چیرمین ایف بی آر نثار محمد خان، روزی خان، برکی ڈسٹرکٹ منیجمنٹ گروپ کے عبدالمالک غوری، آئی پی او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عامر حسن، ایڈیشنل سیکرٹری قومی اسمبلی عبدالجبار، ڈی ایم جی کے ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ محسن حقانی  بھی شامل ہیں۔ گریڈ 22 میں ترقی  پانے والوں میں ایڈیشنل سیکرٹری فنانس عشرت علی، شاہد محمود، اکبر شاہ اور حسن اقبال ایڈیشنل سیکرٹری انچارج پرئیویٹائزیشن سردار احمد نواز سکھیرا، ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ ڈویژن یوسف نسیم کھوکھر، ایم ڈی پاسکو طارق مسعود، ایڈیشنل سیکرٹری آئی ٹی عصمت علی بھی شامل ہیں۔ فارن سروس کے چار افسروں کو بھی گریڈ بائیس میں ترقی دی گئی جن میں محمد نعیم ابن عباس، نغمانہ ہاشمی اور ابرار حسین شامل ہیں۔ آڈٹ اینڈ اکائونٹس گروپ کی شگفتہ خانم ، جاوید جہانگیری اور کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے نصرت اقبال جمشید بھی گریڈ 22 میں پہنچ گئے ہیں۔