Friday, March 29, 2024

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں خالد مقبول صدیقی ، ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ نہ آئے

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں خالد مقبول صدیقی ، ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ نہ آئے
February 25, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) اہم اتحادی وزرا مسلسل پانچویں کابینہ اجلاس میں بھی غیرحاضر رہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ایم کیوایم کے خالد مقبول صدیقی اور ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ نہ آئے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اتحادی وزرا آج پھر غائب ہو گئے ۔ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر ہائوسنگ وتعمیرات طارق بشیر چیمہ کابینہ کے اجلاس سے غیر حاضر رہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے قبل وفاقی وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ سے رابطہ کیا۔ ذرائع وزیراعظم ہائوس کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کا استعفی منظور نہیں ہوا۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن نے اتحادی جماعت ایم کیو ایم سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کر دیا ہے۔ مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور سینیر وزیر کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم فیصلہ نہیں کرپا رہی کہ خالد مقبول صدیقی نے واپس آنا ہے یا نہیں۔ یہ بھی فیصلہ نہیں ہوا ہے کہ خالد مقبول صدیقی کی جگہ کسی اور کو کابینہ میں شامل ہونا ہے۔ ایم کیو ایم میں وزارت کیلیے ایک سے زائد امیدوار ہیں۔ دوسری جانب پرویز الہی اور مونس الہی کے بیانات کے بعد بھی طارق بشیر چیمہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نہیں آ رہے ۔