Friday, April 19, 2024

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ، عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام پر بریفنگ دی

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ، عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام پر بریفنگ دی
August 22, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔ معاون خصوصی عثمان ڈار نے وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام پر بریفنگ دی۔ معاون خصوصی عثمان ڈار نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض کی فراہمی کیلیے 2 درجے بنائے گئے ہیں۔ 5 سال میں 100 ارب کے قرض ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو دیں گے۔ قرض حصول کیلئے کسی تیسرے فرد کی گارنٹی کی شرط نہیں ہو گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے درجے میں نوجوانوں کو ایک سے 5 لاکھ تک کے قرضے دیں گے۔ دوسری سطح پر 5 سے 50 لاکھ تک کے قرضے دیے جائیں گے۔ نوجوان براہ راست پورٹل کے ذریعے بینکوں سے قرض حاصل کر سکیں گے۔ پہلے مرحلے میں نیشنل بینک، بینک آف خیبر، بینک آف پنجاب قرض دیں گے۔ کامیاب جوان پروگرام کا باقاعدہ آغاز وزیراعظم ستمبر کے پہلے ہفتے میں کرینگے۔ کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میں مددگار ثابت ہو گا۔ وزیراعظم پروگرام چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی ترقی کے فروغ کا باعث بنے گا۔