Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم کی زیرصدارت 15 نکاتی ایجنڈے پر وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

وزیراعظم کی زیرصدارت 15 نکاتی ایجنڈے پر وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری
August 31, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا پندرہ نکاتی ایجنڈا سامنے آ گیا ہے۔ اجلا س میں تنظیم نو سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ نجکاری کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ کابینہ پانچ روپے کے سکے کی تبدیلی اور دس روپے کے سکے کے اجرا کی منظوری دے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس کا ایجنڈا پندرہ نکات پر مشتمل ہے۔ کابینہ پانچ روپے کے سکے کی تبدیلی اور دس روپے کے سکے کے اجراءکی منظوری دےگی۔ تنظیم نو اور نجکاری کے بارے میں کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ پائیدار ترقی کے اہداف کے بارے میں وزیراعظم کا پروگرام‘ ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس دوہزار سولہ اور پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کا تعین ایجنڈے میں شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان چین میں دوہرے ٹیکسوں سے بچاو¿ کے تیسرے پروٹوکول کا معاہدہ اورسوئٹزرلینڈ کے ساتھ دوہرے ٹیکسوں سے بچاو کے مسودے پر نظرثانی بھی شامل ہے۔ ٹیکس دہندگان کی ڈائریکٹری کی اشاعت کی منظوری اور نان فائلرز کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی اکتیس دسمبر تک توسیع بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ مستحق افراد کے علاج کیلئے وزیراعظم کا صحت پروگرام کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی وفاقی کابینہ کے زیرغور ہے۔