Friday, May 3, 2024

وزیراعظم کی زیر صدارت کشمیر کونسل کا اجلاس، بھارتی فائرنگ کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی

وزیراعظم کی زیر صدارت کشمیر کونسل کا اجلاس، بھارتی فائرنگ کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی
May 22, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کشمیر کونسل کا اجلاس ہوا، اجلاس بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے کشمیری اور پاکستانی عوام کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  بھارتی سکیورٹی فورسز مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ اور غیر مسلح  شہریوں کو قتل کر رہی ہے، بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیاں قابل مذمت ہیں، کشمیری اپنے حق خوداردیت کےلیے جدوجہد کر رہے ہیں، پاکستان ان کی جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی امداد جاری رکھے گا، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔ کشمیر کونسل نے  کشمیری بھائیوں اور بہنوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار  کیا جب کہ ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی مذمت  بھی کی ۔