Thursday, May 9, 2024

وزیراعظم کی زیر صدارت کراچی ٹرانسفارمیشن پیکیج کا اجلاس ، کراچی پیکیج پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ

وزیراعظم کی زیر صدارت کراچی ٹرانسفارمیشن پیکیج کا اجلاس ، کراچی پیکیج پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ
November 26, 2020

اجلاس میں کراچی پیکیج پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ دی گئی اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس ایم کیو ایم کے وفاقی وزیر امین الحق کی درخواست پر بلایا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی وزراء سندھ حکومت پر ملبہ ڈالتے رہے ۔ سندھ حکومت کی شکایات پر عسکری قیادت نے تحفظات دور کروانے کی یقین دہانی کروا دی ۔ کے فور، سرکلر ریلوے،  ویسٹ مینجمنٹ سمیت نالوں کی پختگی ترجیات میں شامل کی گئی۔

کراچی کے 3 بڑے نالوں سے ملحقہ آبادی کو خالی کروانے اور ان کی ری سیٹلمنٹ پہلے فیز میں شامل کی گئی۔ خالی کروائی جانے والی جگہ پر نئی تعمیرات اور واٹر ڈرینج پراجیکٹس کو فوری طور پر شروع کرنے کی بھی ہدایات کی گئی۔

اجلاس میں کراچی پلان پر اگلی بریفنگ کراچی میں ہی ہونے پر اتفاق کیا گیا۔