Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس

وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس
June 25, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت توانائی بحران سے متعلق اجلاس میں آئندہ تین سال کے توانائی کے منصوبوں پر بریفننگ دی گئی۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم  نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا  سولہواں  اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری پانی وبجلی یونس  ڈھاگا نے رمضان میں لوڈ مینجمنٹ پر بریفننگ  دی۔ اجلاس میں کراچی الیکٹرک سپلائی اور کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مسئلے اور دوہزار پندرہ  سے دوہزار اٹھارہ تک توانائی کے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں بجلی کی طلب رسد ٹرانسمیشن اور ترسیل پر بھی وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت توانائی بحران کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔ اجلاس  میں وفاقی وزیر برائے پانی وبجلی خواجہ آصف۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرویز رشید  اور شاہد خاقان عباسی شریک   ہوئے۔