Friday, April 19, 2024

پی ڈی ایم کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا، وزیراعظم عمران خان

پی ڈی ایم کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا، وزیراعظم عمران خان
December 14, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا این آر او کے لیے پی ڈی ایم رہنماؤں نے کل جلسہ کیا۔ پی ڈی ایم کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا۔ پی ڈی ایم نے جلسہ کرکے لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ میں ڈالا۔ پی ڈی ایم نے جلسہ کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔ 

پارٹی رہنماؤں نے بھی اجلاس میں اپنی تجاویز پیش کیں۔ رہنماؤں کا کہنا تھا پی ڈی ایم لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔ لاہوریوں نے اپوزیشن کو مسترد کردیا۔

پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر پلاننگ اسد عمر، وفاقی وزیر اطلاات شبلی فراز، معاون خصوصی شہباز گل، وزیر تعلیم شفقت محمود و دیگر شریک ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور جلسے کے بعد ڈی پی ایم ایکسپوز ہوگئی۔ عوام کے سامنے جعلی بیانیے کی مکمل حقیقت آچکی ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت قریبی رہنمائوں کے اجلاس میں قومی معاملات پرمشاورت کی گئی۔ وزیراعظم نے ترجمانوں کا الگ اجلاس بھی طلب کیا۔

اجلاس کے دوران پارٹی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ استعفوں کے معاملے پر پوری پی ڈی ایم کنفیوژن کا شکار ہے۔ جلسے میں مداخلت نہ کرنے کا حکومتی فیصلہ درست تھا۔ گلگت انتخابات اور جلسوں میں ناکامی کے بعد پی ڈی ایم بیانیہ دم توڑ چکا۔ دوسری جانب وزیراعظم کی زیرصدارت ترجمانوں کے اجلاس میں پی ڈی ایم جلسے کی رپورٹ پیش کی گئی۔