Saturday, May 11, 2024

وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ، سیاسی و معاشی صورتحال پر غور

وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ، سیاسی و معاشی صورتحال پر غور
January 16, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں اتحادیوں کے تحفظات پر بات چیت، اپوزیشن سے نمٹنے کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ آئی جی سندھ کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔ عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی ملاقات کی جس میں صوبہ کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ مسلم لیگ ق کے مطالبات پر بریفنگ بھی دی۔