Friday, May 17, 2024

وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر غور

وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر غور
February 6, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی شہباز شریف سے پی اے سی چئیرمین شپ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا گیا۔ اجلاس کے بعد فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں کردار پر تشویش ہے ۔ شہباز شریف نے پی اے سی چیئرمین بننے کے بعد نیب پر دباو ڈالا ۔ مسلم لیگ ن پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو کرپشن کیسز کے خلاف ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے ۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا علیم خان گرفتاری کے بعد فوری مستعفی ہوئے ۔ شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا علیم خان کی طرح شہباز شریف کو بھی عہدہ چھوڑ کر مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے ۔ وزیر اطلاعات نے کہا پی ٹی آئی حکومت میں کسی کو این آر او ملنا ممکن نہیں ۔ حکومت کو سعد رفیق کی پی اے سی میں شرکت بھی قبول نہیں ۔