Sunday, April 28, 2024

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا
November 19, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ کو نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنےسے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر وزیر قانون نے بریفنگ دی جس کے بعد فوری  اپیل میں نہ جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم نےعمر رسیدہ قیدیوں اور معمولی جرائم میں قید خواتین کا ڈیٹا طلب کر لیا ہے۔ حکومت نے کریمنل جسٹس سسٹم میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فروس عاشق اعوان نے لگے ہاتھوں آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان پر بھی تنقید کر دی۔ وزیر قانون نے کہا کہ انڈیمنیٹی بانڈ پرسیاست نہیں کرنی چاہیے تھی۔ بیرون ملک علاج کے لئے آصف علی زرداری کی درخواست آئی تو میرٹ پر فیصلہ کرینگے ۔ ادھر اسد عمر نے 8 ماہ بعد دوبارہ وفاقی وزیر کےعہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ صدر مملکت عارف علوی نے اسد عمر سے حلف لیا۔ اسد عمر کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ ان کی شمولیت کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 49 ہو گئی ہے۔