Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس،وزارتوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس،وزارتوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا
December 15, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں  100روز میں مزید 10 وزارتوں کی کار کردگی کا جائزہ لیا گیا۔ آج ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم نے  وزارت صنعت، وزارت تجارت، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ اور وزارت پوسٹل سروسز کے متعلق بھی بریفنگ لی ۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں   وزارتوں  کی 100روزہ  کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ بھی لیا گیا ۔  وزرا نے  وزیر اعظم کو  کفایت شعاری مہم کے حوالے سے مختلف اقدامات اور مثبت اثرات پر بھی بریفنگ دی گئی ۔