Friday, April 26, 2024

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، 60روز کی کارکردگی رپورٹ مانگ لی

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، 60روز کی کارکردگی رپورٹ مانگ لی
October 18, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، عمران خان نے تمام وزرا سے 60 دن کی کارکردگی رپورٹ مانگ لی ۔ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں  کراچی کے مسائل کے حل کیلئے اختیاراتی کمیٹی بنانے ، گنے کی کرشنگ 15 نومبر سے شروع کرنے سمیت مختلف ممالک سے معاہدوں کی منظوری  دی گئی جب کہ  وفاقی کابینہ نے ممنوعہ بور اسلحہ کے لائسنس بحال کر دیئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے وزرا سے رپورٹ طلب کی کہ گزشتہ 60 روز کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے اور بتایا جائے کہ آئندہ 40 روز کا پلان  کیا ہے ۔