Tuesday, April 16, 2024

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، لوٹی رقم واپس لانے پر بریفنگ

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، لوٹی رقم واپس لانے پر بریفنگ
September 5, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا چوتھا اجلاس ہوا، شرکاء کو قوم کی لوٹی رقم بیرون ملک سے واپس لانے پر بریفنگ دی گئی ۔اجلاس میں قائم مقام چیئرمین پی آئی اے کی تقرری سمیت آٹھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ  آج کے اجلاس میں  کابینہ نے بیرون ممالک سے رقوم واپس لانے کا فیصلہ کیا ، اس سلسلے میں  ٹاس فورس بھی قائم کر دی گئی ہے ۔  بیرون ملک ایک ارب غیر قانونی جائیداد کی نشاندہی کرنے والے کو 20 کروڑ روپے دیئے جائیں گے ۔ وزیر اطلاعات کاکہنا تھا کہ تعلیم کے معاملے پر بھی ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے ، شفت محمود اس کی سربراہی کریں گے ۔  مدارس کے سرٹیفکیٹ ختم کر دیئےجائیں گے ، پورے ملک میں ایک ہی سرٹیفکیٹ ہوگا جبکہ  بچوں کو جسمانی سزا نہیں دی جا سکے گی۔ فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم نے تربیلا کے نا مکمل منصوبے کا افتتاح کے بعد ہونے والے پر 25 ارب روپے کے نقصان کا نوٹس لیا ہے،تربیلا کا منصوبہ پوری طرح مکمل نہ ہوا تھا فیتہ کاٹنے کے چکر میں گزشتہ حکومت نے قبل از وقت افتتاح کر دیاجس کے باعث نقصان ہوا۔ فواد چودھری نے کہا کہ  ہمارا ایمان ختم نبوت پر ہے لیکن مدینہ کی ریاست کی طرز پر جہاں اقلیتوں کو حقوق حاصل ہوں ، عاطف میاں کی تقرری اسلامی تعلیمات کی روشنی میں کی گئی ہے  ،  ریاست پاکستان فیصلہ کرے گی کہ کیسے چلنا ہے ، کیا تمام اقلیتوں کو بحیرہ عرب میں ڈبو دیں؟۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا وزارت خارجہ کو تمام تارکین وطن کے ساتھ رویہ بہتر بنانے اور غیر ممالک میں چھوٹے جرائم میں پھنسے پاکستانیوں کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے ۔