Saturday, May 18, 2024

وزیراعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ اجلاس ، نئی سول ایوی ایشن پالیسی کی منظوری

وزیراعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ اجلاس ، نئی سول ایوی ایشن پالیسی کی منظوری
March 26, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں نئی سول ایوی ایشن پالیسی سمیت لاہور دہلی بس سروس معاہدے کی تجدید نو کی منظوری دے دی گئی۔

 وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا۔ اسلام آباد میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ لاہور دہلی بس سروس معاہدے کی تجدید نو کی منظوری دی گئی۔ پاکستان میں اوپن سکائی پالیسی ختم جبکہ بین الاقوامی ائیرلائنز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے مقامی اور بین الاقوامی پروازوں پر عائد سول ایوی ایشن چارجز ختم کر دیے جبکہ شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے لیے ہیلی سروس پر ٹیکس بھی ختم کر دی گئی۔

پائلٹس کے لائسنس کی مدت بڑھا کر 5 برس کر دی ۔ خواتین کے پائلٹس کی حوصلہ افزائی کے لیے فیس کی مد میں 4 لاکھ روپے سول ایوی ایشن ادا کرے گا ۔ 2 ارب رمضان پیکج کی منظوری دی گئی۔ 10 رکنی گردوارا پربھندک کمیٹی بھی تشکیل دیدی ۔

 کابینہ نے کراچی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی بورڈ کی از سر نو تشکیل، ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ بورڈ کے ممبران اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج واجدعلی کو بطور جج بینکنگ کورٹ اسلام آباد  تعینات کرنے کی منظوری بھی دے دی۔