Monday, May 6, 2024

وزیراعظم کی زیر صدارت وزارت داخلہ کا اجلاس، نسیم کھوکھر نے تفصیلی بریفنگ دی

وزیراعظم کی زیر صدارت وزارت داخلہ کا اجلاس، نسیم کھوکھر نے تفصیلی بریفنگ دی
August 27, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) وزیراعظم  عمران خان کی  زیر صدارت اجلاس  ہوا جس  میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے لوٹی اورغیرقانونی دولت کوواپس لانا بڑاچیلنج ہے، وزارت داخلہ لوٹی گئی دولت کی واپسی کے لئے ہرممکن اقدامات کرے۔ بیرون ملک پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، بیرون ملک پاکستانیوں کوسرمایہ کاری کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ وزیراعظم نے وزارت داخلہ شہریوں کوتحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی  ۔