Monday, May 13, 2024

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ،اہم امور پر غور

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ،اہم امور پر غور
February 21, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں اہم امور زیر غور ہیں ۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت  دیگر سروسز کے چیفس ، سکیورٹی حکام  ، وزیر خزانہ ، دفاع ، خارجہ اور وزیر مملکت برائے داخلہ شریک ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کلبھوشن یادو کیس سے متعلق غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق دفترخارجہ کے حکام کلبھوشن یادو کیس پر بریفنگ دیں گے  جبکہ پلوامہ ڈرامے اور اس سے پیدا ہونے والی  صورتحال پر  بھی غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق  اجلاس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جبکہ  افغان امن عمل اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر بھی گفتگو ہو گی۔