Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
March 26, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ اجلاس میں ملک بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے مختلف امور پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں سے لاک ڈاؤن پر مشاورت کی جائے گی۔ ادھر وزیراعظم کی ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کی پھر مخالفت سامنے آ گئی۔ پارلیمانی لیڈروں کے اجلاس سے خطاب میں کہا لاک ڈاؤن کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر بیروزگاری کا خدشہ ہے ۔ ٹرانسپورٹ کی بندش سے کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہو جائے گی۔