Friday, March 29, 2024

وزیراعظم کی زیر صدارت سندھ کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ، خالد مقبول کی شرکت

وزیراعظم کی زیر صدارت سندھ کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ، خالد مقبول کی شرکت
February 13, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سندھ کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں خالد مقبول کی بھی شرکت ہوئی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے خالد مقبول صدیقی کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ سندھ کے لیے فنڈز کی فراہمی سے متعلق معاملات پر مشاورت کی گئی۔ ترجمان ایم کیو ایم نے کہا خالد مقبول صدیقی نے اسدعمر سےمعاہدوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں ملاقات کی۔ ملاقات کے آخر میں وزیراعظم بھی تشریف لائے۔ خالد مقبول صدیقی نے وفاقی وزارت سے دیا گیا استعفی واپس نہیں لیا۔ ایم کیو ایم کے علاوہ حکومت کے ایک اور اہم اتحادی مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ نےکہا مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی ایک پیج پر ہیں،حکومت کے ساتھ ملکر بحرانوں کا مقابلہ کریں گے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہیٰ نے مزید کہا موجودہ بحران دس سال کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ بلدیاتی ادارے ہوتے تو حکومت کو پیچیدگیوں کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔