Tuesday, April 23, 2024

وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس جاری

وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس جاری
November 24, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کور کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نوازشریف کی بیرون ملک روانگی، گورننس سمیت قومی امور زیر غور آئیں گے۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور ہو گا۔ ملکی معاشی امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ تحریک انصاف کی قانونی ٹیم پارٹی فنڈنگ کیس پرکور کمیٹی کو اعتماد میں لے گی۔ گزشتہ کورکمیٹی اجلاس میں بنائی گئی کمیٹیاں ابتدائی رپورٹ پیش کریں گی۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر حکومتی معاشی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کے چار ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہو گیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ معاشی ٹیم پر فخر ہے، خسارہ ختم ہونے سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔ وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی تھی۔