Thursday, May 9, 2024

وزیراعظم کی زیر صدارت بجٹ اجلاس ، وفاق، پنجاب، کے پی کے بجٹ پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی زیر صدارت بجٹ اجلاس ، وفاق، پنجاب، کے پی کے بجٹ پر تبادلہ خیال
June 7, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مجوزہ بجٹ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاق، پنجاب اور کے پی کے بجٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات، وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر ، مشیر خزانہ حفیظ  شیخ ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ  کے وزراء اعلی و  سینئر افسران  سمیت  دیگر نے اجلاس میں شرکت کی ۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی معاشی ٹیموں نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے محصولات اور اخراجات و بجٹ کے حوالے سے زمینی حقائق کے تحت صوبائی حکومت کی ترجیحات پر اجلاس کو بریفنگ دی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں نجی شعبوں کی شراکت کو یقینی بنایا جائے ۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے ۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ صنعتی شعبے اور زراعت کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ وزیرِاعظم کو خصوصی اقتصادی زونز اور زراعت کے شعبے کے فروغ پر بجٹ میں ترجیحات پر خصوصی بریفنگ دی گئی ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وفاق کی طرز پر صوبائی حکومتیں بھی غیر ضروری حکومتی اخراجات میں کمی لائیں اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے  صحت کے شعبے کی اپ گریڈیشن پر بھی خصوصی توجہ دی جائے ۔