Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کا اجلاس، کئی افسران کی گریڈ 22 میں ترقی

وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کا اجلاس، کئی افسران کی گریڈ 22 میں ترقی
June 5, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کا اجلاس ہوا، مختلف سروسز گروپ کے گریڈ 21 گریڈ 22 میں ترقی کے لیے افسران کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کے اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد، ڈاکٹر عشرت حسین، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکرٹری کابینہ، پرنسپل سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایڈمنسٹریٹو سروس کے 40 ، پولیس سروس کے 10، فارن سروس کے 10، سیکرٹریٹ گروپ کے 3 افسران کی گریڈ 22 ترقیوں کے کیسز جائزہ لیا گیا۔ اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کے اجلاس میں کسٹم سروس کے 10، ان لینڈ ریونیو کے 25 ،آڈٹ اینڈ اکاونٹس کے 10 اور ملٹری لینڈ گروپ 3 افسران کی گریڈ 22 ترقیوں کے کیسز زیر غور آئے۔ ذرائع کے مطابق پولیس سروس کے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء اور سابق آئی جی سندھ سید کلیم امام کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دیدی گئی، ایڈمنسٹریٹو سروس کے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر مطہر نیاز رانا، سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر اختر نذیر، چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر، ایڈمنسٹریٹو سروس کے سابق سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر تنویر قریشی، صالح فاروقی اور کیپٹن منیر کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دیدی گئی۔ ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 میں ترقی پانے والے صالح فاروقی ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے سربراہ کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ اس سے قبل صالح فاروقی کمشنر کراچی، چیئرمین اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن اور چئیرمین ای او بی آئی کے عہدوں پر بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔