Friday, April 26, 2024

وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ،وزیر ریلوے کی مین لائن ون منصوبے ‏پربریفنگ

وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ،وزیر ریلوے کی مین لائن ون منصوبے ‏پربریفنگ
April 8, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے  مین لائن ون منصوبے کی اپ گریڈیشن پر بریفنگ دی ۔

اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار ، سیکرٹری ریلوے اور ڈی جی ایف ڈبلیو او سمیت سینئر حکام نے شرکت کی ۔

وزیر اعظم عمران خان ریلوے کے نظام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق  بنانے کے خواہاں ہیں ۔