Friday, April 19, 2024

وزیراعظم کی زیر صدارت ارکان اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانے کی اندرونی کہانی

وزیراعظم کی زیر صدارت ارکان اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانے کی اندرونی کہانی
March 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ارکان اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانے کی اندرونی کہانی، ارکان قومی اسمبلی کی مچھلی، مٹن قورمہ، مرغی اور دال ماش سے تواضع جبکہ میٹھے میں کھیر پیش کی گئی۔

وزیراعظم ہاؤس میں اس سے اچھا کھانا کم ہی میسر آیا، ارکان سرگوشیاں کرتے رہے۔ رکن قومی اسمبلی کنول شوزب نے تمام ارکان کو ووٹنگ کے طریقہ کار پر بریفنگ دی۔

ظہرانے میں تحریک انصاف، مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔ جی ڈی اے، بلوچستان عوامی پارٹی، جمہوری وطن پارٹی کی قیادت بھی شریک ہوئی۔

وزیراعظم انتہائی خوشگوار موڈ میں تھے، ظہرانے کی تقریب ایک گھنٹہ جاری رہی۔