Saturday, May 11, 2024

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ، کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ، کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال
April 12, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال، روک تھام کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں خسرو بختیار، اسد عمر، اعجاز احمد شاہ، عمر ایوب، حماد اظہر، سید فخر امام، شریک ہوئے۔ عبدالرزاق داؤد، معاونین خصوصی ڈاکٹر معید یوسف، ظفر اللہ مرزا ، شہزاد اکبر، تانیہ ایدروس بھی شریک تھے۔ فوکل پرسن ڈاکٹر فیصل، چیئرمین این ڈی ایم اے اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال، روک تھام کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔ صنعتوں اور معاشی سرگرمیوں کی روانی کے حوالے حکمت عملی اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں مفت کورونا ٹیسٹ یقینی بنانے کا حکم بھی دیا ہے۔ این آئی ایچ نے وزیراعظم کی ہدایت پر تمام سرکاری اور پرائیوٹ میڈیکل کالجز کو مراسلہ جاری کردیا ۔ یومیہ ٹیسٹ 5 ہزار کرنے کا پلان بنایا گیا ہے۔