Monday, May 13, 2024

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، کو جنوبی پنجاب سکرٹریٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، کو جنوبی پنجاب سکرٹریٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ
April 9, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیراعظم عمران خان کو جنوبی پنجاب سکرٹریٹ کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم کو اجلاس میں بریف کیا گیا کہ جنوبی پنجاب میں سیکرٹریٹ کو مکمل فعال کرنے کیلئے کام تیزی سے جاری ہے۔ کمیٹی کی جانب سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے متعلقہ ترجیحاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی۔

وزیراعظم نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا گیا کہ سیکرٹریٹ کو فعال بنانے کیلئے تمام محکموں کے سیکرٹریز تعینات ہونگے۔ کابینہ وزراء ہفتہ وار جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں بیٹھا کریں گے۔