Sunday, May 12, 2024

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، شہر قائد میں وفاقی ترقیاتی کاموں سے متعلق امور زیر غور

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، شہر قائد میں وفاقی ترقیاتی کاموں سے متعلق امور زیر غور
March 13, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) کراچی میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر وزیراعظم  عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شہر قائد میں وفاقی ترقیاتی کاموں سے متعلق امور زیر غور آئے۔ وزیراعظم کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں پانی صاف کرنے خصوصاً سیوریج اور آبی آلودگی کے مسئلے پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ کراچی ملکی معیشت  میں انجن آف گروتھ کا کردار ادا کرتا ہے۔ ملکی معیشت کی ترقی کے لیے کراچی کی بندرگاہوں اورنقل وحمل  کی سہولتیں بہتربنانا ہوں گی۔ کراچی کی آبادی کے لحاظ سے تعمیروترقی اور شہری ضروریات کو ماضی میں نظراندازکیا گیا۔ وزیراعظم کو وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 162 ارب روپے  کے ترقیاتی پیکیج سمیت ترقیاتی منصوبوں پربریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کا انفراسٹرکچر مارچ 2021 تک مکمل کر لیا جائے گا۔