Friday, May 17, 2024

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ، امن و امان کی صورتحال پر غور

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ، امن و امان کی صورتحال پر غور
January 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سانحہ مچھ سمیت امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے معاملے پر بریفنگ  دی۔ اجلاس میں متاثرین کیلئے امدادی پیکیج کی تجویز منظور کر لی گئی۔ عمران خان کے دورہ کوئٹہ کے متعلق بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو مچھ میں دہشت گردی جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔

ادھر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے چاہتے ہیں جاں بحق افراد کی تدفین ہو، لواحقین کو طے کردہ معاوضہ بروقت ملے، دہشت گردی کے واقعہ پر سیاست نہیں کرنا چاہیے، مچھ جیسے واقعات سابق حکومتوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم رواں ہفتے کوئٹہ جائیں گے۔ دھرنے کے خاتمے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔

وزیر اعظم کا آج دورہ لاہور ملتوی ہو گیا۔ دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔