Sunday, May 12, 2024

وزیراعظم کی ریگولیٹری اداروں سے لائسنس ،اجازت ناموں کے اجرا کا عمل آسان بنانے کی ہدایت

وزیراعظم کی ریگولیٹری اداروں سے لائسنس ،اجازت ناموں کے اجرا کا عمل آسان بنانے کی ہدایت
January 5, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیرِ اعظم عمران خان نے مختلف ریگولیٹری اداروں سے لائسنسز، اجازت ناموں اور این او سی کے اجراء کا عمل  سادہ، آسان اور طے شدہ معیاد کے اندر یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم کا کہنا ہے لائسنس، اجازت نامہ اور این او سی کا عمل نہ صرف آسان بنایا جائے بلکہ اس کا مکمل طریقہ کار اور تمام معلومات کی متعلقہ ریگولیٹری اتھارٹی کی ویب سائٹ پر فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ کابینہ ڈویژن کو تمام متعلقہ ریگولیٹری اداروں کی مشاورت سے تیارکردہ مجوزہ طریقہ کار کا مسودہ آئندہ دو ہفتوں میں وزیرِ اعظم آفس کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔