Thursday, May 9, 2024

وزیراعظم کی روضہ رسولﷺ پرحاضری، نوافل ادا کئے

وزیراعظم کی روضہ رسولﷺ پرحاضری، نوافل ادا کئے
October 16, 2019
مدینہ منورہ (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ مسجد نبوی پہنچے، روضہ رسول پر حاضری دی اور نوافل اداکئے۔ وزیر اعظم نے پاکستان کی ترقی وخوشحالی، امت مسلمہ کے اتحاد و یگانگت کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ پاکستانی زائرین نے وزیراعظم عمران خان کی مسجد نبوی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس سے قبل وزیراعظم کا ریاض سے مدینہ منورہ پہنچنے پرگورنر شہزادہ فیصل بن سلمان عبدالعزیز آل سعود نے استقبال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی زلفی بخاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کیں جن میں ایران سعودی عرب کشیدگی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب میں خطے میں تنازعات کے سیاسی اور سفارت کاری کے ذریعے حل پر زور دیا، سعودی حکام کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا، ملاقات میں شاہ محمودقریشی، ڈی جی آئی ایس آئی اور ذوالفقار بخاری بھی شریک تھے۔