Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم کی روسی صدر سے غیر رسمی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی روسی صدر سے غیر رسمی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
June 13, 2019
 بشکیک (92 نیوز)  وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے غیر رسمی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بشکیک میں وزیراعظم کی روسی صدر سے غیر رسمی ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی سائیڈ لائن پر ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کی ون آن ون ملاقات کل ہو گی۔ ادھر عمران خان نے روسی میڈیا کو انٹرویو میں بھارت سے کشیدگی میں کمی اور روس سے تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ عمران خان نے کہا پاکستان ہتھیاروں کی بجائے پیسہ عوامی فلاح پر خرچ کرنا چاہتا ہے۔