Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

وزیراعظم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
November 8, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں اشیاء کی قیمتوں سے متعلق غور کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو مہنگائی کے اثرات کا احساس ہے، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھیں، درآمدی اشیا پر انحصار سے مقامی مارکیٹ پر اثرات مرتب ہوئے۔

وزیراعظم سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی ملاقات کی، سیاسی صورتحال اور قانون سازی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔