Friday, April 19, 2024

وزیراعظم کی دنیا بھر میں مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد

وزیراعظم کی دنیا بھر میں مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد
April 25, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد دی۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1253757762800099329?s=20 وزیراعظم  نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آئیں بحیثیت قوم محروم طبقے کی مدد کا اعادہ کریں، بطور قوم ہماری پالیسیاں اشرافیہ کے گرد گھومتی ہیں، پالیسیاں بناتے وقت غریب طبقے کا بالکل بھی نہیں سوچا گیا۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1253757765119549440?s=20 انہوں نے پیغام میں مزید کہا کہ غریب طبقے پر اثرات کا سوچے بنا لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا، خدا غریب طبقے کو نظرانداز کرنے کے گناہ معاف فرمائے، نبی اکرم ﷺ نے پسماندہ طبقے کو مرکزی دھارے میں شامل کیا، چین نے بھی 70 کروڑ افراد کو غربت کی لکیر سے نکالا۔