Sunday, September 8, 2024

وزیراعظم کی خواہش ہے کہ ایم کیو ایم جلد اسمبلیوں میں واپس آئے: سربراہ جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمان

وزیراعظم کی خواہش ہے کہ ایم کیو ایم جلد اسمبلیوں میں واپس آئے: سربراہ جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمان
August 20, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے پر رضامند ہیں اور چاہتے ہیں کہ متحدہ جلد اسمبلیوں میں واپس آئے۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور فاروق ستار سے رشید گوڈیل کی خیریت دریافت کی۔ مولانا فضل الرحمان نے فاروق ستار کو وزیراعظم نوازشریف سے ہونے والی ملاقات سے بھی آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف ایم کیوایم کے تحفظات دور کرنے پر رضامند ہیں اور وزیراعظم کی خواہش ہے کہ ایم کیو ایم جلد اسمبلیوں میں واپس آئے۔