Thursday, May 9, 2024

وزیراعظم کی جانب سے نوازشریف کے لندن میں ہوٹل سے کھانا کھانے کی تصویر کا نوٹس

وزیراعظم کی جانب سے نوازشریف کے لندن میں ہوٹل سے کھانا کھانے کی تصویر کا نوٹس
January 13, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نوازشریف کے لندن میں ہوٹل سے کھانا کھانےکی تصویر کا نوٹس لے لیا گیا۔ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو نوازشریف کی رپورٹس منگوانے کی ہدایت جاری کر دی۔ صوبائی وزیر صحت نے سوشل میڈیا پر چلنے والی تصویرکی بنا پر ڈاکٹر عدنان سے نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس فورا بھجوانے کا کہا ہے۔ محکمہ داخلہ نے پہلے ہی نوازشریف کے وکیل کو تازہ میڈیکل رپورٹس کیلئے مراسلہ لکھا ہوا ہے۔  وزیراعظم ، نوازشریف ، لندن ، ہوٹل ، کھانا ، تصویر ، نوٹس وزیراعظم نے وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے نوازشریف کی لندن کے ہوٹل میں کھانا کھانے کی تصویر سامنے لانے پر نوٹس لیا تھا۔ وزیراعظم نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں نوازشریف کی رپورٹس منگوانے کی ہدایت کی تھی۔ وزیراعظم نے صوبائی وزیرسے استفسار کیا تھا کہ باہر جا کر کھانا کھا رہے ہیں یہ بیمار ہیں یا تندرست۔ انہوں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو ہدایت کی کہ نوازشریف کی رپورٹس فوری منگوائیں اور عوام کے سامنے حقائق لائیں۔