Friday, May 3, 2024

وزیراعظم کی جانب سے سلامتی کونسل کے 5 مستقل رکن ممالک کے نام خطوط

وزیراعظم کی جانب سے سلامتی کونسل کے 5 مستقل رکن ممالک کے نام خطوط
September 19, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیرا عظم نواز شریف کی جانب سے  سلامتی کونسل  کے 5 مستقل  رکن  ممالک کے  نام  خطوط لکھے گئے ہیں ۔  وزیراعظم نےان خطوط میں  کہا ہے کہ  عالمی  برادری مسئلہ کشمیر کا حل  اقوام متحدہ کی  قراردادوں کے ذریعے ممکن بنائے۔ تفصیلات کےمطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  کے 5 مستقل  رکن  ممالک کے  نام  خطوط بھجوائے گئے ہیں۔ امریکہ، برطانیہ، روس، چین اور فرانس کے سربراہان کے نام خطوط میں مستقل رکن ممالک سے   مقبوضہ کشمیر  میں انسانی  حقوق کی  صورتحال کا  نوٹس لینے کا مطالبہ  کیا گیا ہے۔  خطوط میں وزیراعظم نواز شریف نے مطالبہ کیاہے کہ عالمی  برادری  مقبوضہ کشمیر  میں انسانی حقوق کی  خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ، وزیراعظم کا موقف ہے کہ  مسئلہ  کشمیر  68 برسوں سے اقوام  متحدہ کے  مستقل   ایجنڈے  پر موجود  ہے، عالمی  برادری مسئلہ کشمیر کا حل  اقوام متحدہ کی  قراردادوں کے ذریعے  ممکن  بنائے۔ وزیر اعظم کی جانب سے  لکھے  گئے  خطوط میں مقبوضہ کشمیر  میں انسانی حقوق کی حالیہ افسوسناک صورتحال پر روشنی ڈالی گئی ہے۔