Friday, May 3, 2024

وزیراعظم کی بنوں آمد، تعلیمی اداروں کی بندش پر عمران خان کا اظہار برہمی

وزیراعظم کی بنوں آمد، تعلیمی اداروں کی بندش پر عمران خان کا اظہار برہمی
May 3, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعظم کی بنوں آمد کے موقع پر تعلیمی اداروں کی بندش پر عمران خان نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ کہتے ہیں تعلیم وتربیت کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ چیئرمین تحریک انصاف نے وزیراعظم کی بنوں آمد کے دوران تعلیمی اداروں کی بندش پر انتہائی برہمی کا اظہار کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے صوبائی حکومت کو آئندہ کسی بھی شخصیت کی آمد کے موقع پر تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ تعلیم وتربیت کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ سیاسی سرگرمیوں کیلئے طلبہ وطالبات کو تعلیم سے محروم کرنے جیسی قبیح رسم کے خاتمے کی ضرورت ہے۔ خیبرپختونخوا سے اس بدترین رسم کے خاتمے کا آغاز کریں گے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ بچوں کی تعلیم وتربیت مقدس اور اہم ترین فریضہ ہے اس پر کسی قسم کی قدغن برداشت نہیں کریں گے۔