Friday, May 10, 2024

وزیراعظم کی بروقت مداخلت، پنجاب میں گندم کا بحران حل ہوگیا

وزیراعظم کی بروقت مداخلت، پنجاب میں گندم کا بحران حل ہوگیا
July 10, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب میں گندم بحران کیسے ختم ہوا ؟حقائق سامنے آگئے۔ وزیر اعظم عمران خان کی بروقت مداخلت سے پنجاب میں گندم بحران حل ہوگیا۔ وزیر اعظم نے گندم بحران پر بیورکریسی کے تاخیری مشورے نظر انداز کرکے خود فیصلے کئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی پیدوار کم ہونے پر افسرشاہی نے وزیر اعظم کو سرکاری گندم اکتوبر میں مارکیٹ میں لانے کا مشورہ دیا  تھا،  جس پر وزیر اعظم نے افسران کی سرزنش کرتے ہو پوچھا  کہ کیا چار ماہ لوگ بھوکے رہیں؟۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے سرکاری گوداموں میں پڑی گندم کو مارکیٹ میں لانے کا حکم دیا، اُنہوں نے حکم دیا کہ فوری طور پر گندم مارکیٹ لائیں، اکتوبر کی بعد میں دیکھی جائے گی، اگر ضرورت پڑی تو صورتحال کے مطابق گندم درآمد کرلیں گے۔ وزیر اعظم نے سستا آٹا یقیبی بنانے کے لئے 35 ارب روپے سبسڈی دینے کی بھی ہدایت دی، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے سستے بازار کھول کر لوگوں کو سسٹا آٹا فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔ وزیر اعظم کی مداخلت کے بعد پنجاب میں آٹا سستے داموں فروخت ہونے لگا۔