Thursday, April 18, 2024

وزیراعظم کی ایک روزہ دورے پر لاہور آمد، وزیراعلیٰ بزدار کی ملاقات

وزیراعظم کی ایک روزہ دورے پر لاہور آمد، وزیراعلیٰ بزدار کی ملاقات
July 18, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، وزیراعلیٰ پنجاب بزدار نے ملاقات کی۔ وزیراعظم مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب بزدار نے ملاقات کی۔ جس میں پنجاب کے امور پر بات چیت کی گئی۔ عثمان بزدار نے صوبے میں آٹے اور گندم کی صورتحال پر بریف کیا۔ وزیراعظم کو انسداد کورونا اقدامات کے متعلق بھی آگاہ کیا، وزیراعظم نے عوامی ریلیف کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔ عمران خان نے عثمان بزدار کو تھپکی دیتے ہوئے کہا کہ پورے اعتماد کےساتھ کام جاری رکھیں اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے تمام وسائل بروئےکار لائیں۔ عمران خان ایوان وزیراعلیٰ میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، راوی کنارے نیا شہر بسانے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم نے گزشتہ روز کہوٹہ میں بھی شجرکاری مہم کا افتتاح کیا اور ملک میں آئندہ سال اگست تک ایک ارب درخت لگانے کا بھی اعلان کیا۔