Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم کی ایک روزہ دورہ ایران کے بعد وطن واپسی

وزیراعظم کی ایک روزہ دورہ ایران کے بعد وطن واپسی
October 14, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ ایران مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔ وزیراعظم ایران سے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی او ر خصوصی معاون زلفی بخاری ہمراہ تھے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جاری اعلامیہ کے مطابق عمران خان نے دورہ ایران کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی اور ایرانی سپریم رہنماءآیت اللہ خامنہ ای سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم نے ایرانی صدر سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر انہیں آگاہ کیا۔ عمران خان نے پاک ایران تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا، وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر پر ایران کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ عمران خان نے کہا کہ خلیجی ممالک کشیدہ صورتحال پر مذاکرات کے ذریعے مسائل کرنے کی کوشش کریں۔